08 جنوری ، 2016
نیویارک........اگر آپ کو صبح وقت پر اٹھنا مشکل لگتا ہے توہم آپ کو ایک ایسے الارم کلاک کے بارے میں بتاتے ہیں جو شرطیہ آپ کو وقت پر اُٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایک سر پھرے شخص نے ایسا انوکھا الارم کلاک تیار کیا ہے جونیند سے ایسے جگائے کہ دوبارہ سونا ناممکن ہوجائے۔
ایک طاقتور کمپریسر کو بسترکے ساتھ نصب کر دیا جاتا ہے جو کمپیوٹر سے کنٹرول کیا جاتاہے، جیسے ہی صبح جاگنے کا مقررکردہ وقت ہوتاہے تو یہ کمپریسر بستر پر زوردارجھٹکوں کا ایک طوفان برپا کر دیتا ہے جیسے کوئی زلزلہ آگیا ہو۔کیوں ؟ ہے ناں نیند اڑادینے والا الارم کلاک؟!