08 جنوری ، 2016
نیویارک.......دنیا میں ایسے لو گوں کی کمی نہیں جو نام کمانے کیلئے کوئی بھی چیلنج قبول کر لیتے ہیں۔یہ ویڈیو بھی ایک ایسے ہی سر پھرے شخص کی ہے جس نے کچھ مختلف اور انوکھا کرنے کی خواہش میں کانٹے دار پودا کیکٹس(Cactus) چبا لیالیکن ذرا ٹھہرئیے جناب ایک نہیں بلکہ دو ،دو نوکیلے کاٹنے دار پودے دیکھتے ہی دیکھتے ڈکار گیا۔
کیکٹس پودے کی بیرونی جلد پر باریک لاتعداد کانٹے ہو تے ہیں لیکن حقیقتاً یہ نہ تو زہریلا ہے اور نہ ہی انسانی صحت کیلئے مضر۔کانٹوں کے باعث اس شخص کو انھیں کھانے میں نہایت تکلیف بھی ہو ئی لیکن اس کے باوجود اس نے چیلنج کامیابی سے پورا کرکے ہی دم لیا۔