09 جنوری ، 2016
نیویارک......خوش قسمت ڈرائیورخطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا،سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔
اس مثال کا عملی نمونہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک سڑک پر گزرتی ہوئی کارخطرناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ امریکی شاہراہ پر مال بردار ٹرک کم رفتاری سے گزر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار گاڑی سرئیے سے بھرے اس ٹرک سے ٹکرائی اور گاڑی کی چھت بُری طرح سے اڑ تے ہوئے دور جاگری لیکن خوش قسمتی سے ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ نکلا۔