دلچسپ و عجیب
09 جنوری ، 2016

چین :مائوزے تنگ کا مجسمہ تعمیراتی مرحلے میں ہی منہدم کردیا گیا

چین :مائوزے تنگ کا مجسمہ تعمیراتی مرحلے میں ہی منہدم کردیا گیا

بیجنگ.......چین میں کمیونسٹ انقلاب کی تحریک کے قائد ’ماؤ‘کے37میٹر اونچے گولڈن مجسمے کو تعمیراتی مراحل مکمل ہونے سے قبل ہی منہدم کر دیا گیا۔

چین کے غریب ترین علاقوں میں سے ایک کے رہائشیوں نے کمیونسٹ انقلاب کی تحریک کے قائد ماؤزے تنگ کی 40 ویں برسی (ستمبر 2016) سے قبل انہیں ایک بڑے گولڈن مجسمے کو تعمیرکرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جانا تھا تاہم اب خبر یہ ہےکہ اس مجسمے کو تعمیر مکمل ہونے سے قبل ہی اس کو منہدم کر دیا گیا ہے۔

مائو زے تنگ کا37 میٹر اونچامجسمہ صوبہ ہینان کے قصبے ٹونگڑو کے گاؤں زاؤشیگانگ میں اسٹیل اور کنکریٹ کی مد سے تعمیر کیا جارہا تھا جبکہ اس کے اوپر گولڈ پینٹ کیا گیا تھا۔چینی میڈیا میں آنے والی رپورٹس کے مطابق مقامی حکومت کی منظوری کے بغیر تعمیر ہونے کی بنیاد پر اب اسے منہدم کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی تعمیر پر460,000 ڈالرز کے قریب خرچ کیے جاچکے تھے۔

نئے مجسمے پر کام گزشتہ سال مارچ میں شروع ہوا تھا جسکی تعمیر کیلئے خرچہ کاروباری اداروں اور مقامی افراد کے عطیات سے حاصل کیا گیا۔ماؤ کے اس مجسمے کو بیٹھا ہوا دکھایا گیا تھا جن کے سر پر ایک تاج جیسی بنیاد بنانے کا کام جاری ہے جسے دور دراز سے دیکھا جاسکتاتھا ۔ماؤزے تنگ کو جدید چین کا بانی قرار دیا جاتا ہے جن کے ہزاروں مجسمے چین بھر میں نصب کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :