04 جون ، 2012
کوئٹہ … انسداد پولیو کی تین روزہ مہم آج سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 10 اضلاع میں شروع ہوگئی، مہم کے دوران 12لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ منیجر ای پی آئی بلوچستان ڈاکٹر یوسف بزنجو نے جیو نیوز کو بتایا کہ آج سے شروع ہونے والے انسداد پولیو کی تین روزہ مہم کیلئے صوبے کے ان 10 اضلا ع میں 3ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو گھر گھر جا کر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائیں گی، اس کے علاوہ مختلف شاہراہوں، بس اڈوں اور دیگر مقامات پر بھی ٹیمیں کھڑی کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران 12 لاکھ 61 ہزار 916 بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے۔