دلچسپ و عجیب
25 مئی ، 2016

امریکا میں کریش ٹیسٹ: معروف برانڈز کی گاڑیاں ناکارہ

امریکا میں کریش ٹیسٹ: معروف برانڈز کی گاڑیاں ناکارہ

 


امریکا میں گزشتہ دنوں انشورنس انسٹیٹیوٹ فار ہائی وے سیفٹی کی جانب سے اسپورٹس گاڑیوں کے کریش ٹیسٹ کیے گئے۔

اس کریش ٹیسٹ ریسرچ کیلئے2016ءمیں آنیوالی مشہور و معروف برانڈز فورڈمسٹینگ، شیورلیٹ کمیرواورڈوج چیلنچر کی گاڑیاں استعمال کی گئیں ۔

اس کریش ٹیسٹ کیلئے گاڑیوں کے ماڈلزکے مختلف رکاوٹوں کیساتھ فرنٹ اور سائیڈ کریش کروائے گئے، جس میں ان گاڑیوں کو 5 بار40میل فی گھنٹہ کی رفتار سے رکاوٹوں سے ٹکرایا گیا۔

 سامنے آنے والے نتائج کے مطابق کم بیش تمام معروف برانڈز کی گاڑیاں کچرا،کھٹارا،پھٹیچر اور ڈبہ ثابت ہوئیں اور اُنہیں پور(Poor)یعنی بدترین ماڈلز یا پھر مارجینل یعنی بدترین سے اوپر بالکل حاشیے پر رینکنگ دی گئی۔

مزید خبریں :