29 جون ، 2016
بہاو پور میں مضرصحت کھاناکھانےسے2سال کابچہ جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8افراد کی حالت خراب ہوگئی۔
بستی بندرہ کےرہائشی ایک ہی خاندان کے افراد کی کھانا کھانےسے حالت خراب ہوگئی۔جنھیں طبی امداد کےلئے بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا لیکن دوران علاج دو سال کا بچہ انتقال کر گیا۔
متاثرہ افراد میں چھ خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں جن میں سے چار افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔