دلچسپ و عجیب
12 اگست ، 2016

لاہور:یوم آزادی پر اونٹوں کی منفرد ریلی

لاہور:یوم آزادی پر اونٹوں کی منفرد ریلی

 


یوم آزادی کے سلسلے میں لاہور کے شہری اپنے اپنے انداز میں وطن سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں، پاکستانیت کے جذبے سے سرشار، قومی پرچم کے رنگوں میں رنگے، زندہ دل لاہوریوں نے اونٹوں پر ریلی نکالی۔


ہاتھوں میں سبزہلالی پرچم اٹھائے، انہی رنگوں کا لباس زیب تن کیے، زندہ دل لاہور یوں نے اونٹوں کی ریلی نکالی، خواتین نے ریلی پر پھول نچھاور کیے تو چھوٹے بڑے یوم آزادی کی اس ریلی کا حصہ بنتے گئے،بچے وطن کی محبت کے نعرے بلند کرتے رہے ۔


مرد تو مرد، ریلی میں شریک خواتین بھی پرجوش اور آزادی سے محبت میں سرشار تھیں، ریلی میں شریک اونٹوں پربھی عجب سرمستی اور خوشی کی کیفیت طاری تھی۔


فیملیز کے ہمراہ اونٹ ریلی میں شریک مردوں کا وطن کی سلامتی اور استحکام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا، لاہور کے گلی محلوں میں اونٹوں کا جلوس نکال کر لاہوریوں نے وطن سے محبت کا منفرد، اچھوتا اور نرالا انداز اپنایا ہے۔

مزید خبریں :