03 ستمبر ، 2016
فلپائن کے شہر ڈوائو میں بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ،جس میں60 سے زائد زخمی بھی ہیں۔ دھماکا ڈوائو شہر کے جنوبی حصے میں واقع مارکو پولو ہوٹل کے باہر واقع مارکیٹ میں ہوا۔
دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچانا شروع کردیا ہے۔
دھماکے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہیں، جن میں سے 30 زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ دھماکے کے بعد مارکیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی
صدارتی ترجمان کے مطابق تفتیش کاروں کو جائے وقوعہ سے دھماکا خیر مواد بھی ملا ہے۔ دھماکے کے بعد منیلا میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ اس ہوٹل میں فلپائنی صدر کا اکثر آنا جانا ہوتا تھا، وہ دھماکے کے وقت شہر میں تھے اور محفوظ رہے۔ ڈوائو شہر کو فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کا گھر بھی کہا جاتا ہے۔