شہر شہر
07 ستمبر ، 2016

ڈاکٹر عبدالوہاب جامعہ کراچی کے قبرستان میں سپرد خاک

ڈاکٹر عبدالوہاب جامعہ کراچی کے قبرستان میں سپرد خاک

 

جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر اور ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالوہاب کو جامعہ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔

ڈاکٹر عبدالوہاب کی نماز جنازہ یونیورسٹی کی جامعہ مسجد ابراہیم میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں ڈپٹی میئر ارشد وہرہ اور مختلف جامعات کے وائس چانسلر ز سمیت ممتاز علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے ڈاکٹر عبدالوہاب کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔

ڈاکٹر عبدالوہاب جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر ، آئی بی اے کے سابق ڈائریکٹر اور محمد علی جناح یونیورسٹی کے سابق صدر بھی تھے۔ بعد میں انہیں یونی ورسٹی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مزید خبریں :