07 ستمبر ، 2016
کراچی میں شارع فیصل پر اسٹار گیٹ کے سامنے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی جارہی ہے، ریلی کا اہتمام تحریک جوانان پاکستان نے کیا ہے۔
ریلی کے باعث اسٹار گیٹ کے قریب ایئرپورٹ جانے والا ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے ،شارع فیصل پر ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب کراچی ہی میں آج صبح پیش آنے والے حادثے کی وجہ سے بند سپرہائی وے کے دونوں ٹریک اب ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔
سپرہائی وے پر حادثے کے بعد ایک ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا، کراچی سے حیدرآباد جانے اور آنے والی سڑک صبح7بجے سے ٹریفک کے لیے بند تھی۔