شہر شہر
13 ستمبر ، 2016

لاہور:2 سو سے زائد مقامات پر نماز عید الاضحی کے اجتماعات

لاہور:2 سو سے زائد مقامات پر نماز عید الاضحی کے اجتماعات

 

لاہور میں 2 سو سے زائد مقامات پر نماز عید الاضحی کے اجتماعات ہوئے،وزیراعلی شہباز شریف، گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق،سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور میں عید کی نماز پڑھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ماڈل ٹاون میں عید کی نماز پڑھی،اس موقع پر وطن عزیز کی ترقی،استحکام،خوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

عید کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے عید بادشاہی مسجد میں ادا کی،عید کی نماز خطیب بادشاہی مسجد مولانا ابوالخبیر آزاد نے پڑھائی۔

منصورہ لاہور میں عید نماز کی امامت امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کی۔خطبے میں پاکستان کو درپیش خطرات اور مشکلات کے بارے میں اظہار خیال کیا اور نماز کے بعد ملکی ترقی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کرائی۔

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں عید کی نماز ادا کی۔ نماز عید کے بعد شہر کے مختلف مقامات پر اجتماعی قربانی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا۔

مزید خبریں :