13 ستمبر ، 2016
کراچی میں مختلف سیاسی رہ نماؤں نے مقامی احتماعات اور مساجد میں نماز عید ادا کی گئی ۔ نمازکے اجتماعات میں ملک کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں ۔
جناح گراونڈ کراچی میں ایم کیو ایم کے مختلف رہنما وں عامر خان، فیصل سبزواری، خواجہ اظہار الحسن سمیت دیگر ذمہ داروں نے نماز عید ادا کی ۔ خواجہ اظہار الحسن نےمیڈیا سے گفتگو میںکہا کہ سب سے پہلے جیلوں میں اسیر ساتھیوں اور اہل خانہ کو عید مبارکباد کہتا ہوں ۔
پیپلزپارٹی کے رہ نما سعید غنی ، وقار مہدی ، راشد ربانی ، جماعت اسلامی کے امیر کراچی حافظ نعیم، تحریک انصاف کے رہ نما عمران اسماعیل ، عارف علوی، مہاجر قومی موومنٹ کے رہ نما آفاق احمد، اے این پی کے رہ نما شاہی سید ،پاک سر زمین کے سربراہ سید مصطفی کمال اور دیگر رہنماؤں نے مختلف مساجد اور اجتماعات میں نماز عید ادا کی ۔
تمام اجتماعات میں اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔