09 اکتوبر ، 2016
امریکی شہر سنسناٹی کے چڑیا گھر میں گوریلوں کی کدوؤں کے ساتھ دعوت کی گئی۔ ہیلووین تہوار کی مناسبت سے امریکا کے چڑیا گھر میں ہونے والی اس دعوتِ عام میں تمام گوریلوں کو کدوپیش کئے گئے۔
اس موقع پر جہاں کئی گوریلے کدو کو اپنے ہاتھوں کی مدد سے توڑ کر کھانے میں مصروف نظرآئے، وہیں کچھ گوریلوں نے ان کے اندر رکھی جانے والی جیلی اور میکرونی کا لطف اٹھایا۔
گوریلوں کیلئے منعقد کی گئی، اس سالانہ کدو پارٹی کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ بھی موجودتھے۔