30 اکتوبر ، 2016
ضلع کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم آج تیسرے روز بھی جاری ہے،۔انسداد پولیو مہم جمعہ کے روز شروع کی گئی تھی ۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹربرائےانسداد پولیو بلوچستان کے مطابق انسداد پولیو مہم کا آئندہ 2 روز میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کا مقررہ ہدف حاصل کرلیاجائےگا۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کےمطابق کوئٹہ میں 5لاکھ سےزائد بچوں کو پولیو سےبچاؤ کی ویکسین پلانےکاہدف مقرر ہے۔