30 اکتوبر ، 2016
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہترین بنانا ان کا مشن ہے،معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سزاجزا کا کڑا نظام بھی لانا ہو گا ۔
اتوار کی تعطیل کے روز بھی وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی صدارت میں 4گھنٹے تک طویل اجلاس ہوا ،جس میں طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے فیصلوں پر عملدر آمد کا جائزہ لیا گیا ۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کو اچھی اورمعیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے حکومت انتہائی تیزرفتاری سے کام کر رہی ہے ،طبی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے اور اچھی کارکردگی پر ڈاکٹروں اور عملےکونقد انعام ،تعریفی سرٹیفکیٹ اور پرفارمنس ایوارڈ جاری کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کارکردگی جانچنے کیلئے ضلع، ڈویژن اورصوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔