08 دسمبر ، 2016
محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبہ میں سرکاری خواتین ملازمین کی زچگی رخصت کی میعاد 45 دنوں سے بڑھا کر 90 دن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے اپنے زیر صدارت ایک اجلاس میں کہا کہ شیر خوار بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی اہمیت کے پیش نظر زچگی رخصت کی میعاد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شیر خوار بچوں میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے اور صحت مند نسل کی نشوونما ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نومولود بچوں کے خشک دودھ کے ڈبوں پر ماں کے دودھ کی اہمیت والے پیغام کے بغیر دودھ کے ڈبوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔