شہر شہر
17 دسمبر ، 2016

تھر: قحط سے مزید2 بچے جاں بحق، تعداد15 ہوگئی

تھر: قحط سے مزید2 بچے جاں بحق، تعداد15 ہوگئی

 

تھر میں قحط سالی کے باعث غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں 2بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 15اور رواں سال 740ہو گئی ہے۔

نئے وزیراعلیٰ کے سرسبز تھر کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق مرنے والے بچوں میں سول اسپتال مٹھی میں 7دنوں کا پرکاش ولد بھیموں کولہی اور تحصیل اسپتال ننگر پارکر میں پانچ دنوں کا ڈیوجی ولد مجنو دم توڑ گئے۔

چوبیس گھنٹے میں تھرپارکر کے سرکاری اسپتالوں سے دو بچوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں :