17 دسمبر ، 2016
بلوچستان کے ضلع آواران میں ڈی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اور لیویز کے 5 اہلکار زخمی ہوگئے، 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق آواران کے علاقے جھاو میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈی پی او عزیز جھکرانی اور اسسٹنٹ کمشنر فیاض علی کے کانوائے پر فائرنگ کر دی، دونوں افسران کے ساتھ موجود ا ہلکا روں نے مسلح افراد پر جوابی فائرنگ کر دی، اس دوران فائر نگ کے تبادلے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں3 پو لیس جبکہ 2 لیویز اہلکار ہیں، 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتا ئی جاتی ہے۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تاہم فا ئر نگ کے باعث دونوں افسران مکمل طور پر محفوظ رہے تاہم گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔