شہر شہر
19 دسمبر ، 2016

انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس ریگولر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس ریگولر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

 

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔

محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ سال اول کے امتحانات میں 40 فیصد اُمیدواربھی تمام پرچوں میں کامیابی حاصل نہ کرسکے جو گرتے ہوئے تعلیمی معیار کی عکاسی کرتا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز صورتحال کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے فوری طور پر تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اقدامات کریں جبکہ طلباء بھی تعلیم کی اہمیت سمجھتے ہوئے اپنی مکمل توجہ پڑھائی پر مرکوز رکھیں۔

نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ کامرس ریگولر کے امتحانات میں 34100 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی ،33597 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ تمام پرچوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا تناسب تقریباً 37اعشاریہ11فیصد رہا۔

ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 12463 امیدوار تمام سات پرچوں میں، 5832 چھ پرچوں میں، 4093 پانچ پرچوں میں، 3267 چار پرچوں میں، 2639 تین پرچوں میں،2363 دو پرچوں میں جبکہ 1982امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔

مزید خبریں :