19 دسمبر ، 2016
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹربورڈ کے تحت(Qualitative Assessment) کے موضوع پر سیمینارکل 20 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔
سیمینار میں امتحانی پرچے بنانے سے لے کر امتحانی کاپیاں جانچنے کے عمل کا جائزہ اور اس حوالے سے بنیادی رہنمااصولوں کا تعین کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ اس ساری محنت کا بنیادی مقصد باصلاحیت طلبہ کی کارکردگی کو تسلیم کرنا اور نتائج کو مزید قابل اعتماد بنانا ہے۔ میڈیا کے تمام نمائندوںسے پروگرام میں شرکت اور کوریج کی درخواست کی گئی ہے۔