20 دسمبر ، 2016
ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کے متعدد مقدمات کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا۔
اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کے خلاف انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پولیس نے امجد صابری قتل کیس، بلدیہ ٹاؤن میں رینجرزاہلکاروں کے قتل کا چالان بھی پیش کیا۔
پیش کیے گئے چالان کے متن کے مطابق موقع سے ملنے والے خول اور ملزمان سے برآمد اسلحے کی رپورٹ مثبت آ گئی،اسلحے کی فرانزک رپورٹ سے ملزمان پر جرم ثابت ہوتا ہے،ملزمان عدالت میں بھی اپنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں۔