شہر شہر
20 دسمبر ، 2016

آئی جی کا چھاپا، اڈیالہ جیل سے 25 موبائل برآمد

آئی جی کا چھاپا، اڈیالہ جیل سے 25 موبائل برآمد

 

آئی جی جیل خانہ جات نے اڈیالہ جیل راولپنڈی پر چھاپا مارا جس کے دوران قیدیوں سے 25 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

بیرسٹر فہد ملک کے بھائی جواد سہراب ملک نے الزام عائد کیا تھا کہ فہد ملک کے قاتل اڈیالہ جیل میں مزے کر رہے ہیں، جیل انتظامیہ نے انہیں موبائل فون، لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ کی سہولت دے رکھی ہے۔

ذرائع کے مطا بق آئی جی جیل خانہ جات سلیم بیگ نے ذاتی اسکواڈ کے ساتھ گزشتہ رات اڈیالہ جیل میں چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران تاجی کھوکھر سمیت اہم ملزموں کی بیرکس کا دورہ کیا، بیرکس کی تلاشی کے دوران 25 موبائل فون برآمد ہوئے۔

دوسری طرف جیل حکام کا مؤقف ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات نے دورہ کیا لیکن کسی قیدی سے کوئی فون یا ممنوعہ چیز برآمد نہیں ہوئی، جیل کی حدود میں جیمرز نصب ہیں جن کے باعث کسی قسم کی ڈیوائس کا چلنا ناممکن ہے۔

مزید خبریں :