20 دسمبر ، 2016
آسکر ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر شرمین عبید چنائے آئندہ ماہ ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کی شریک چیئرپرسن ہوں گی۔
وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اور پہلی آرٹسٹ ہیں ، شرمین عبید چنائے نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرمایہ کاروں پر زور دیں گی کہ فن و ثقافت کے شعبے کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں۔