13 جنوری ، 2017
عدنان ملک...لاہور میں دل کے مریضوں کو جعلی اسٹنٹ فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کا کہنا ہے کہ 4 کروڑ روپے مالیت کے جعلی اسٹنٹ برآمد کرلئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جعل ساز ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر مریضوں کو اسٹنٹ ڈالنے کا مشورہ دیتے تھے، 6 ہزار روپے مالیت کے اسٹنٹ کے 2 لاکھ روپے وصول کیے جاتے لیکن اسٹنٹ نہیں ڈالا جاتا تھا۔