01 فروری ، 2012
لاہور… پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دواوٴں کے ری ایکشن سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے محکمہ صحت نے اسپتالوں کوگائیڈلائن فراہم کردی۔ محکمہ صحت کی طرف سے اسپتالوں کوبھجوائی جانیوالی گائیڈلائن میں ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرہ مریضوں کو ہر چھ گھنٹے بعد فلونک ایسڈ انجکشن لگایاجائیگا۔دودن کے بعد یہ انجکشن بارہ گھنٹے بعدلگایاجائے۔محکمہ صحت کی گائیڈلائن کے مطابق مریض کی صحت یابی تک انجکشن جاری رکھاجائے۔دواوٴں کے ری ایکشن سے متاثرہ مریضوں کو سٹیرائیڈ فوری طورپر بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔گائیڈ لائن آئیسوٹیب میں اینٹی ملیریل آمیزش کے بعد سامنے آئی ہے۔