06 فروری ، 2017
ٹیکنالوجی کی دنیا کے نوے سے زائد بڑے ناموں نے امریکی صدر ٹرمپ کے سات مسلمان ممالک پر سفری پابندی کے خلاف مقدمہ دائرکردیا ۔
گوگل، ایپل، فیس بک، مائیکروسوفٹ، ٹوئیٹر، انٹیل اور دیگر کمپنیوں نے واشنگٹن کی عدالت میں درخواستیں جمع کرادیں، جن میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندی سے ان کے کاروبار کو نقصان پہنچے گا ۔
ٹیکنالوجی کمپنیوں کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر دنیا بھر سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے میں رکاوٹ بنے گا ، جس کے باعث انکے کاروبار میں گروتھ رکنے کے ساتھ انھیں نقصان بھی پہنچے گا۔