دنیا
06 فروری ، 2017

بھارتی فوج میں ترقیوں کو شفاف بنانے کے لیے کمیٹی کی تشکیل

بھارتی فوج میں ترقیوں کو شفاف بنانے کے لیے کمیٹی کی تشکیل

بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بھارتی فوج میں ترقیوں کے طریقہ کار کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

بھارتی فوج میں دی جانے والی ترقیوں پر کئی فوجی افسران نے اپنے تحفظات اور شکایتوں کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد فوج کا پروموشن سسٹم شدید تنقید کی زد میں تھا۔

وزیر دفاع نے فوج میں ترقیوں اور تقرریوں کا جائزہ لینے اور پروموشن کے نظام کی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے دو ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرلز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

مزید خبریں :