06 فروری ، 2017
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم تخت شاہی پر پینسٹھ برس تک راج کرنے والی پہلی برطانوی ملکہ بن گئیں۔
نوے سالہ ملکہ الزبتھ دوم آج سیفائر جوبلی منا رہی ہیں، اس موقع پر شاہی گھڑ سوار دستے نے ملکہ کے اعزاز میں مارچ کیا، گرین پارک اور ٹاور آف لندن پر ملکہ کو اکتالیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔
ملکہ الزبتھ دوم اپنے والد کنگ جارج ششم کی وفات کے بعد چھ فروری 1952 کو برطانوی تخت شاہی کی ملکہ بنی تھیں۔