07 فروری ، 2017
افغان درالحکومت کابل میں سپریم کورٹ کی کارپارکنگ ایریامیں خودکش دھماکا ہوا ہے،افغان میڈیا کے مطابق خودکش دھماکے میں 12افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے سپریم کورٹ کے ملازمین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ چھٹی کے وقت اپنے گھروں کو روانہ ہو رہے تھے۔
دھماکے کے بعد جگہ جگہ انسانی اعضاء بکھرے ہوئے ہیں اور خون پھیلا ہوا نظر آرہا ہے ،فضا میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
ایمبولینسوں کے ذریعے ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔