شہر شہر
15 اپریل ، 2017

کراچی: خواتین کی لڑائی میں معصوم بچہ قتل

کراچی: خواتین کی لڑائی میں معصوم بچہ قتل

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں خواتین کی آپس کی لڑائی میں معصوم بچہ قتل ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس کالونی میں سائرہ نامی خاتون نے پڑوسن کے 8 سال کے بچے شوکت کو قتل کر دیا۔

پانچ اپریل کو پڑوسی خواتین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ا گلے دن 6 اپریل کو سائرہ نےپڑوسی خاتون کے بیٹے کو قتل کراکے لڑائی کا بدلہ لے لیا جبکہ بچے کی لاش جنگل میں پھینک دی۔

پولیس نے سائرہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

مزید خبریں :