صحت و سائنس
12 مئی ، 2017

پشاور: دورانِ آپریشن خاتون کے پیٹ میں قینچی چھوڑ دی گئی

پشاور: دورانِ آپریشن خاتون کے پیٹ میں قینچی چھوڑ دی گئی

پشاور میں نجی کلینک میں ڈاکٹرکی غفلت کا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے آپریشن کےدوران مریض خاتون کےپیٹ میں قینچی چھوڑ دی۔

پشاور کے نجی کلینک میں75 سالہ خاتون اوّل جان بی بی کا15ماہ قبل ہرنیا کا آپریشن ہوا تھا،آپریشن کے بعد ان کے پیٹ میں درد ہوا، ایکسرے کرانے پر معلوم ہوا کہ پیٹ میں قینچی رہ گئی۔

وزیرِ صحت خیبرپختونخوا شہرام ترکئی نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی زندگی سے کھیلنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

مزید خبریں :