29 مئی ، 2017
کراچی والوں نے دوسرےروزے کی سحری بھی اندھیرے میں کی، ماہ مبارک میں کے الیکٹرک کے ظلم و ستم کی انتہا ہوگئی، بجلی کی طویل بندش پر کراچی کے علاقے تین ہٹی کے روزہ دار شہری بھی سڑکوں پر نکل آئے۔
کے الیکٹرک کی فنی خرابی،نگریزی کی ’فنی خرابی‘بن گئی، شہرمیں بجلی کا بحران اس حد پر جا پہنچا کہ اکثر علاقوں میں دوسرے روزے کی سحری بھی شہریوں نے اندھیرے میں کی۔
کے الیکٹرک کے ماہ مبارک میں جاری اس ظلم و ستم کے باعث تین ہٹی کے روزہ دار سڑکوں پر نکل آئے اور کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے انہوں نے ٹائر نذر آتش کئے اور سڑک بھی بلاک کردی۔
بجلی کی طویل بندش سے متاثر علاقوں میں الہلال سوسائٹی، شاہ فیصل کالونی، شاہ فیصل ٹاؤن، ماڈل کالونی، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، منظور کالونی، نارتھ کراچی، گلستان جوہر شامل ہیں۔
ان علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹوں کی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ جاری ہے جسے کے الیکٹرک کی جانب سے فنی خرابی کا نام دیا جارہا ہے۔
ذرائع کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں بجلی کا شارٹ فال 450 میگا واٹ ہے۔