04 جون ، 2017
بدین کے علاقے تلہار کی میرواہ میں گزشتہ روز ڈوبنے والے 3لڑکوں کی لاشیں نکال کی گئیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق میرواہ میں گزشتہ روز نہر میں نہاتے ہوئے تین لڑکے ڈوب گئے تھے جن کی تلاش کے لیے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈوبنے والے تین لڑکوں میں سے ایک کی لاش گزشتہ شب ہی نکال لی گئی تھی تاہم مزید دو لاشوں کی تلاش کا کام آج مکمل کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے لڑکوں کی عمریں 9سے11 سال کےدرمیان بتائی جاتی ہیں ۔