انٹرٹینمنٹ
09 جولائی ، 2012

کم معاوضہ یا بدلہ، کرینہ کافلم ’رام لیلا‘ میں کام سے انکار

کم معاوضہ یا بدلہ، کرینہ کافلم ’رام لیلا‘ میں کام سے انکار

ممبئی…بالی ووڈ اسکرین کوئین کرینہ کپور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'رام لیلا' میں کام کرنے سے انکاری ہو گئی ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’ رام لیلا ‘میں کرینہ کپور کے کاسٹ ہونے کی خبر آئی ہی تھی کہ یہ بھی سننے میں آگیا کہ وہ فلم میں کام کرنے سے انکار کر چکی ہیں۔ کہیں کہا جا رہا ہے کہ فلم کے معاوضے کو لے کر کرینہ خوش نہ تھیں تو کہیں یہ کہ انہوں نے فلم سائن کرنے کے بعد اُسے اِس لئے ٹھکرادیا کہ سنجے لیلا بھنسالی سے بدلا لے سکیں، جنہوں نے انہیں 1999 کی فلم ہم دل دے چکے صنم میں کاسٹ کرنے کے بعد اپنا ارادہ بدل کر یہ رول ایشوریا رائے کو دے دیا تھا۔ تاہم بیبو کا کہنا ہے کہ وہ’ رام لیلا ‘میں اِس لیے کام نہیں کر سکتیں کیونکہ وہ فلمی مصروفیات اور ذاتی کمٹمنٹس کے سبب اس کے لیے وقت نہیں نکال پا رہی ہیں۔

مزید خبریں :