شہر شہر
07 جولائی ، 2017

کراچی، ٹینکروں کی کیماڑی سے ذوالفقارآباد منتقلی کا حکم

کراچی، ٹینکروں کی کیماڑی سے ذوالفقارآباد منتقلی کا حکم

سپریم کورٹ نے حکم جاری کردیاہے کہ کراچی میں کیماڑی آئل ٹرمنل پر آنے والے ٹینکرز کو ایک ہفتے کے اندر ذوالفقار آباد ٹرمنل منتقل کردیا جائے، فیصلے پر عملدرآمد سے ٹریفک جام اور حادثات کے مسائل کم ہوجائیں گے۔

سپریم کورٹ نے کیماڑی آئل ٹرمینل آنے والے آئل ٹینکرز کو ذولفقارآباد آئل ٹرمینل پر ایک ہفتے کے اندر منتقل کرنے کا فیصلہ سنادیا ہے جس سے ممکنہ طور پر شہر میں ٹریفک کی روانی میں کمی آئے گی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے یہ منصوبہ مارچ 2012ءمیں شروع کیا اور اب تک اس پر 50 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔

ٹرمنل پر اس وقت 2000 سے زائد آئل ٹینکرز پارک کئے جا سکتے ہیں۔

منصوبے کی تکمیل میں سست روی اور آئل ٹینکرز اوننرز ایسو سی ایشن کی جانب سے نیا ٹرمنل استعمال نہ کرنے کی وجہ سے شیریں جناح کالونی اور کیماڑی جیسے قدیم علاقوں میں ہر وقت ٹریفک جام رہتا ہے جس سے عوام تنگ آچکے ہیں۔

دوسری جانب آئل ٹینکرز اونرز ایسو سی ایشن نے ایک طرف عدالتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا تو دوسری طرف منتقلی سے قبل ذوالفقار آباد ٹرمنل کا تعمیراتی کام مکمل کرنے اور آئل کمپنیز کے ٹرمینلز کو وہاں منتقل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزید خبریں :