25 جولائی ، 2017
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تمام مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شوکت مسیح کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے نادرا کو حکم جاری کیا کہ تمام مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کیے جائیں۔ عدالت نے تمام ملزمان کے بینک اکاؤنٹ بھی بند کرنے کا حکم دیا۔
دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے اور اپنی تقریروں میں عدالتوں کے احترام کا کہتے ہیں۔ عدالت نے پولیس حکام کو حکم دیا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
مجرم شوکت مسیح ماتحت عدالت سے سزا کے بعد سے مفرور ہے اور اس کی گرفتاری سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے۔