شہر شہر
04 اگست ، 2017

پشاور میں 24 گھنٹوں میں بارش سے 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

پشاور میں 24 گھنٹوں میں بارش سے 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

پشاور میں 24 گھنٹوں کےدوران ہونے والی بارش سے حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران بارش سے مختلف حادثات رونما ہوئے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔

پی ٹی ایم اے نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں بارشوں سے 59 اور مردان میں 3 گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ بنوں میں بارش سے 2 اور مردان میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

واضح رہےکہ ملک کےمختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جب کہ ندی نالوں میں طغیانی آچکی ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےحکام نے دریاؤں اور ندی نالوں کے کنارے آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

مزید خبریں :