انسٹاگرام میں بھی ’میوٹ‘ فیچر

فائل فوٹو—.

سوشل میڈیا کی مقبول ایپ انسٹاگرام میں جلد نیا ’میوٹ‘ فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے۔

انسٹاگرام ایپ نہ صرف عام دوست احباب سے بات چیت اور تصاویر شیئر کے لیے استعمال ہورہی ہے بلکہ کاروبار کی تشہیر کے لیے بھی اسے بڑھ چڑھ کر استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کسی نہ کسی اکاؤنٹ سے لگاتار پوسٹس شیئر ہورہی ہوتی ہیں جو کہ اکثر صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔

اسی پریشانی کو کم کرنے کے لیے انسٹاگرام صارفین کو غیر ضروری اکاؤنٹس کی پوسٹ میوٹ کرنے کا آپشن دینے جا رہی ہے۔

ٹیکنالوجی سے متعلق خبروں کی ویب سائٹ میش ایبل کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر نہ صرف پوسٹ کے لیے استعمال ہوسکتا ہے بلکہ لائیو ویڈیو کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اُس اکاؤنٹ پروفائل میں جانا ہوگا جس کی پوسٹ آپ مکمل طور پر یا عارضی طور پر میوٹ کرنا چاہتے ہیں۔

اس کے لیے دائیں جانب دیے گئے تین ڈاٹس پر کلک کرنا ہوگا جس میں بلاک، رپورٹ، ہائیڈ اسٹوری اور دیگر آپشنز دستیاب ہوتے ہیں۔

انسٹاگرام فوٹو—.

انہی آپشنز میں میوٹ فیچر بھی دیا جائے گا جس میں میوٹ پوسٹ، میوٹ اسٹوری جیسے آپشنز شامل ہوں گے۔

ممکنہ طور پر میوٹ فیچر آئندہ ہفتے انسٹاگرام ایپ میں شامل کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :