30 جولائی ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی…جاپان میں ایک نجی کمپنی نے 13فٹ بڑا اور چار ٹن وزنی دیوہیکل سپر روبوٹ متعارف کر وایا ہے جسے نمائش کے ساتھ فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا گیا ہے۔Kuratas نامی اس روبوٹ کو ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلمز میں دیکھائے جانے والے فرضی مشینی روبوٹس سے متاثر ہو کر اس حقیقی شکل میں تیار کیا گیا ہے۔ آئی فون سے کنٹرول کیے جانے والے اس روبوٹ کے cockpit میں بیٹھ کر پائلٹ اسے چلاتا ہے جو سات میل فی گھنٹہ کی رفتار چلنے کی صلا حیت رکھتا ہے ۔اس روبوٹ کو ہتھیاروں سے بھی لیس کیا گیا ہے جس میں نصب گن ایک منٹ میں چھ ہزار گو لیاں فائر کر سکتی ہے جوکہ ان تما م خصوصیات کے ساتھ 9لاکھ پونڈ میں آپ کا بھی ہو سکتا ہے۔