30 جولائی ، 2012
منیلا…این جی ٹی…فلپائن میں ایک منفرد ریس کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء کو خون آشام بلاؤں سے بچتے بچاتے ایک مقررہ مقام تک پہنچنا تھا۔ اس ریس میں تقریباً کئی سو افراد نے شرکت کی جنہیں مقررہ فاصلہ طے کرتے ہوئے ناصرف تمام رکاوٹیں عبور کرنی تھیں بلکہ خود کو خون آشام بلاؤں سے بھی محفوظ رکھنا تھا۔اس ریس میں شرکاء کی کمر کے ساتھ کئی جھنڈے بھی باندھے گئے تھے جنھیں ان سے چھیننا بھی ان بلاؤں کا مقصد تھا۔دوران ِ ریس ان خون آشام بلاؤں کا روپ دھارے افراد سے ان جھنڈوں کو بچاتے ہوئے جو کھلاڑی اختتامی لائن تک سب سے پہلا پہنچا اُسے اس ریس کا فاتح قرار دے دیا گیا۔