30 جولائی ، 2012
واشنگٹن …امریکہ میں رو لر کو سٹر میں بیٹھنے والوں کو تفریح اس وقت مہنگی پڑ گئی جب تکنیکی خرابی کے با عث رولر کو سٹر ہو ا میں معلق ہو گیا ۔ ریا ست کیلی فو رنیا کے ایک پا ر ک میں چلتا ہو ا رولر کوسٹر چلتے چلتے اچا نک بند ہو گیا جس میں بیٹھے با رہ افراد دو گھنٹوں تک ایک سو پچا س فٹ(150) کی بلندی پر پھنسے رہے ۔ ان افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو اہلکا روں کو بلو ایا گیا تاہم اسی دوران پا ر ک انتظا میہ تکینکی خرابی دور کر نے میں کا میاب ہوئی اور جھو لے کو دوبا رہ چلا کر تما م افراد کو با حفا ظت نیچے اتار لیا گیا۔