30 جولائی ، 2012
نساؤ،بہاماس…اپنی پرائیویسی میں دخل اندازی صرف انسانوں کو ہی نہیں بلکہ شا رکس کو بھی نا پسند ہے اسی لیے جزا ئر بہاما س کی اس شا رک نے مووی بنانے والے تیراک کا کیمر ہ اپنے قبضے میں لے لیا۔ دستا ویزی فلم بنا نے کے لیے جب یہ کیمرہ مین سمندر میں اتر ااور اس شا رک کی قریب سے فلم بنانے کے کو شش کی تو اس ناز ک مزاج شا رک کو یہ حر کت کچھ پسند نہ آ ئی اور ہزاروں ڈالرکا کیمرہ اپنے خطر نا ک جبڑ وں سے پکڑ کر کھینچ ڈالا۔ تاہم کچھ دیر بعد ہی کیمرہ اپنے دانتوں کی قید سے آزا د کر کے یہ شا رک تیرتی ہو ئی دو ر نکل گئی ۔