صحت و سائنس
18 اگست ، 2012

سندھ :1ارب روپے مالیت کی غیر تصدیق شدہ ادویات کی خریداری

سندھ :1ارب روپے مالیت کی غیر تصدیق شدہ ادویات کی خریداری

کراچی…سندھ کی ضلعی حکومتوں کی جانب سے ایک ارب روپے مالیت کی ایسی ادویات کی خریداری کا انکشاف ہوا ہے جن کی مرکزی یا صوبائی ڈرگ لیبارٹری سے تصدیق نہیں کروائی گئی۔مالی سال 2011-2012کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق سندھ بھر کی ضلعی حکومتوں کی جانب سے وفاقی اور صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹر یز کی جانب سے تصدیقی ٹیسٹ رپورٹس لئے بغیر ایک بلین روپے مالیت کی ادویات کی خریداری کی گئی اور لاکھوں مریضوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔سن دو ہزار چھ میں سندھ کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ صوبائی اور فاقی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز سے ڈرگ ٹیسٹ رپورٹ لئے بغیر کوئی دوا نہیں خریدی جاسکتی لیکن اس کے باوجود سندھ کے 23 اضلاع میں ایسی ادویات کی خریداری کی گئی اور کئی اضلاع میں توخریداری کیلئے ٹینڈرز تک نہیں لیے گئے۔

مزید خبریں :