صحت و سائنس
22 اگست ، 2012

پی ایم اے کا میڈیکل کالجوں میں داخلہ پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

پی ایم اے کا میڈیکل کالجوں میں داخلہ پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

کراچی…پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے میڈیکل کالجوں میں خواتین کے داخلوں میں اضافے کو مرد ڈاکٹروں کی کمی اور ہیلتھ ڈیلیوری سسٹم میں خلاء کا باعث قرار دیا ہے۔پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر ادریس ایدھی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سرکاری و غیرسرکاری میڈیکل کالجوں میں 75 فیصد خواتین کو داخلہ مل رہا ہے جس کی وجہ سے مرد ڈاکٹروں کا تناسب کم ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 130 میڈیکل اور ڈینٹل کالج موجود ہیں جن میں 6 میڈیکل کالج خواتین کے لئے مخصوص ہیں باقی 124 کالجز میرٹ کی پالیسی پر تعلیم فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین ڈاکٹروں کی اکثریت خاندانی وجوہات کی بناء پر پریکٹس جاری نہیں رکھتیں ،جس کی وجہ سے ہیلتھ ڈیلیوری سسٹم میں خلاف پیدا ہوجاتاہے۔پی ایم اے نے مطالبہ کیا کہ داخلہ پالیسی پر نظر ثانی کیا جائے۔

مزید خبریں :