کھیل
Time 15 فروری ، 2020

پاکستان کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا، ٹائٹل کی جنگ بھارت سے ہوگی

کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں  روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت نے رسائی حاصل کرلی،  دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ آج شام 7 بجے ہوگا۔

لاہور میں ہونے والے  سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 32-42  کے اسکور سے مات دی ۔

 دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے ایران کو30 کے مقابلے میں 52 پوائنٹس سے ہراکر فائنل میں جگہ بنائی۔

ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کی شام 7 بجے لاہور میں ہوگا۔

 خیال رہے کہ رواں ایونٹ میں پاکستان اور بھارت فائنل میں پہلی بار ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے اور دونوں ٹیمیں اس ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کبڈی کا عالمی کپ 9 فروری سے شروع ہوا تھا جس میں بھارت سمیت 9 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی۔

مزید خبریں :