اسٹیشن پر ورزش کریں اور ٹرین کا ٹکٹ مفت پائیں!

۔۔۔۔اسکرین گریب

صحت مند رہنے کے لیے ہر عمر کے انسان کو ورزش کی ضرورت ہے اور  روزانہ ورزش کرنے والوں میں قبل از موت کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔

اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے انند ویہار ریلوے اسٹیشن پر ایک ایسا اقدام کیا گیا ہے جس سے اسٹیشن پر آنے والے مسافرین ورزش کر کے اپنے پیسے بچاسکتے ہیں۔

اب آپ یہ سوچ رہے ہوں کہ ورزش کرکے پیسے کیسے بچائے سکتے ہیں؟ تو چلیں اس بارے میں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے انندویہار ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے لیے ایک ایسی مشین نصب کی گئی ہے جس پر ورزش کرکے وہ ٹرین کا مفت ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بہترین اقدام بھارت کے وزیرِ ریلوے کی جانب سے کیا گیا ہے تاکہ مسافر صحت مند رہنے کے ساتھ ساتھ بچت بھی کر سکیں۔

ریلوے اسٹیشن پر نصب کی جانے والی مشین پر مسافرین ’اسکواٹز‘ (ایسی ورزش جس میں اُٹھک بیٹھک کرنی ہوتی ہے) لگا کر مفت ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

وزیر ریلوے کی جانب سے کیے جانے والے اعلان میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ جو مسافر 180 سیکنڈز میں 30 اسکواٹز لگائے گا اسے ٹرین کا مفت ٹکٹ مل جائے گا، یہ مشینیں ’فٹ انڈیا پروگرام‘ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے نصب کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 2019 میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ’فٹ انڈیا مہم‘ کا آغاز کیا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ شہریوں کو اپنی روزمرہ کی روٹین میں ورزش کو بھی شامل کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :