شہر شہر
Time 15 اپریل ، 2020

حکومتی اعلان کے بعد لاہور کی سڑکوں پر رش، مختلف شعبوں کے افراد کام میں مصروف

پنجاب حکومت نے 25دن کے لاک ڈاؤن کے بعد لاک ڈاؤن میں 25 اپریل تک توسیع کااعلان کردیا ہے تاہم متعدد شعبوں کو طے کردہ اصولوں (ایس او پیز) کے تحت کام شروع کرنے کی اجازت بھی دے دی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیشنری و کتب کی دکانوں، شیشہ سازی کے یونٹس، پیپر اینڈ پیکیجنگ، پودوں کی نرسریاں، معدنیات، عمارات گرے اسٹرکچر، اینٹوں کے بھٹوں، آرکیٹیکٹس اور انجینئرز کو کام کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جو شعبے پہلے سے کام کر رہے ہیں، وہ بھی جاری رہیں گے۔

حکومتی اعلان کے بعد لاہور کی سڑکوں پر رش بڑھ گیا، تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد اور الیکٹریکل سمیت دیگر افراد کام میں مصروف ہو گئے۔

تاہم اردو بازار کے تاجر صبح دکانیں کھولنے آئے تو پولیس نے انہیں روک دیا۔ چند دکانداروں نے دکانیں کھول لیں اور وہ کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے بعد بہت آس امیدوں کے ساتھ کاروبار شروع کر رہے ہیں۔

تاجروں سمیت دیگر شعبوں سےوابستہ افراد کاکہناہےکہ وہ کورونا سےبچاؤ کے ایس او پیز پر مکمل عمل کرتے ہوئےکاروبارکریں گے۔

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021