دلچسپ و عجیب
16 ستمبر ، 2012

باہمت ماہی گیر نے26گھنٹے سمندر میں رہ کر موت کو شکست دے دی

باہمت ماہی گیر نے26گھنٹے سمندر میں رہ کر موت کو شکست دے دی

جونیو…امریکا میں ایک باہمت ماہی گیر نے کشتی ڈوبنے کے بعد مسلسل 26گھنٹے تک کھلے سمندر میں تیرتے ہوئے بالاخرمو ت کو شکست دینے میں کامیاب ہو گیا۔جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، اِس محاورے کی صداقت اُس وقت ثابت ہو گئی جب امریکی ریاست الاسکا میں 19سالہ ریان ہیرس نامی نوجوان ماہی گیر کھلے سمندر میں کشتی ڈوب جانے کے بعد مسلسل کئی گھنٹے تک پلاسٹک کے ایک ڈبے کے سہارے تیرتا رہا۔مسلسل دن اور رات تیرنے والے ریان کا کہنا ہے کہ سمندر کی تند و تیز لہروں اور خطرناک مچھلیوں کے خوف سے وہ پوری رات اپنی ہمت بحال رکھنے کیلئے گانے گاتااور مدد کیلئے پکارتا رہا۔ تقریباً چھبیس گھنٹے بعد جب امریکی کوسٹ گارڈز نے ریان کو پلاسٹک کے ڈبے میں تیرتے دیکھا تو ہیلی کاپٹر کی مدد سے رسی پھینکتے ہوئے اسے ڈبے سمیت اوپر کھینچ لیا۔

مزید خبریں :