16 ستمبر ، 2012
پیرس …اب آپ بھی لفٹ کو دھیان سے کھو لیں کیونکہ کہیں آپ کے ساتھ بھی ایسا نہ ہو جائے ، فرانس میں ایک شخص نے لو گوں کو محظوظ کر نے کیلئے لفٹ کو اپنا گھر بناکر اس میں رہائش اختیار کر لی ۔ اس شخص نے مذاقاً ایک عمارت کی لفٹ کو عارضی طور پرپورے سازوسامان کے ساتھ ایک رہائشی اپارٹمنٹ کا روپ دے کرلوگوں کو حیران کر دیا ۔ معمول کے مطابق نقل وحرکت کیلئے جب ایک شخص نے اس لفٹ کا بٹن دبا یا تو اندر بیٹھا اپنے گھریلو کاموں میں مصروف یہ شخص حیرت سے اسے ایسے دیکھنے لگا کہ جیسے وہ اس کے گھر میں بغیراجازت کے داخل ہوگیا ہوں ۔ یہ کو ئی مستقل رہائش گاہ نہیں ایک منفرد مذاق تھا جس نے لو گوں کو پریشان کر نے کے ساتھ ساتھ مسکرانے پر بھی مجبور کر دیا۔